اہم ترین خبریںپاکستان

معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے خصوصی ملاقات

دونوں شخصیات کےدرمیان خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیعیت نیوز: بین الاقوامی شہرت یافتہ سابق پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے نامور شیعہ عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔

دونوں شخصیات کےدرمیان خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:داعی وحدت، حریت رہنما مولانا عباس انصاری کے جلوس جنازہ میں اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ

واضح رہے کہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی اپنے دورہ برطانیہ کے بعد لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں ان کی سابق انٹرنیشنل کرکٹر شاہد خان آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے جو کہ آج کل مختلف فلاحی امور میں مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button