ڈیرہ، معارف اسلام یوکے اور شیعہ علماء کونسل کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے دس مکانات تعمیر
شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں ادارہ معارف اسلام یوکے اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کی طرف سے علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں دس مکانات تعمیر کرائے گئے ہیں۔
یہ مکانات ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں حاجی مورہ اور فتح میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے سید واصف نقوی اور سید اظہار بخاری کےزیر اہتمام اور علامہ محمد رمضان توقیر، مولانا کاظم مطہری، جعفر رضا خان، سید انصار زیدی اور امداد حسین بلوچ کی زیرِ نگرانی تعمیر کرائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلتستان یونیورسٹی کے انتہائی متنازعہ وی سی کیخلاف ایک بار پھر دھرنا شروع ہو گیا
گاؤں فتح اور حاجی مورہ میں منعقدہ دعائیہ و افتتاحیہ تقریب کے موقع پر سیلاب متاثرین کی آباد کاری اور بحالی کے لئے دعا کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری تھے۔







