بلتستان یونیورسٹی کے انتہائی متنازعہ وی سی کیخلاف ایک بار پھر دھرنا شروع ہو گیا

14 اکتوبر, 2022 21:02

شیعیت نیوز: بلتستان یونیورسٹی کے انتہائی متنازعہ وائس چانسلر کیخلاف سکردو میں دھرنا شروع ہو گیا۔ جامعہ بلتستان انچن کیمپس کے باہر دھرنے میں صوبائی صدر ایم ڈیلبوایم آغا سید علی رضوی، ایم ڈبلیو ایم سکردو کے صدر شیخ ذیشان، طلبہ تنظیم، یوتھ ایکشن کمیٹی، تحریک پاسداران سکردو اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

جامعہ بلتستان کے وی سی ڈاکٹر نعیم دو روز قبل ہی سکردو پہنچے ہیں، اس سے پہلے ان کیخلاف بلتستان بھر میں شدید احتجاج ہوا تھا جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے ڈاکٹر نعیم کے سکردو داخلے پر پابندی لگائی تھی جس کے نتیجے میں چند ماہ تک ڈاکٹر نعیم یونیورسٹی سے آوٹ رہے تاہم گزشتہ ماہ مقامی عدالت نے وی سی کے سکردو داخلے پر پابندی کا انتظامی حکم نامہ معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: درسی کتب میں سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق اسباق میں شان رسالت کی توہین ناقابل قبول ہے، علامہ مقصود ڈومکی

دو روز قبل ڈاکٹر نعیم سکردو پہنچے تو احتجاج کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا۔ یاد رہے کہ بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم کی مدت ملازمت گزشتہ سال ہی ختم ہو گئی تھی تاہم بعد میں یونیورسٹی سینیٹ کے ایک متنازعہ فیصلے کے بعد انہیں غیر معینہ مدت تک کیلئے قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے پر برقرار رکھا گیا۔ ڈاکٹر نعیم پر کرپشن اور بد انتظامی کے سنگین الزامات بھی لگتے رہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ایک تفصیلی رپورٹ میں جامعہ بلتستان میں سنگین بد انتظامی اور بدعنوانیوں کا پردہ فاش ہو گیا تھا۔ یونیورسٹی میں مبینہ کرپشن اور اقربا پروری کیخلاف بلتستان بھر میں ہڑتال بھی ہوئی تھی۔

2:11 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔