حجۃ الاسلام سید احمد رضوی ایک مرتبہ پھر جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر منتخب
شیعیت نیوز: الیکشن کمیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ رضا ناصری کے مطابق صدارتی امیدواروں کی تعداد 4 تھی، جن میں سے ایک انتخابات سے پہلے ہی الیکشن سے دستبردار ہوگیا، جس کے نتیجے میں صدارتی انتخابات کے لئے حجۃ الاسلام سید احمد رضوی، حجۃ الاسلام غلام حیدر شریفی اور حجۃ الاسلام محمد حسین صابری کے درمیان مقابلہ ہوا۔ تاہم حجۃ الاسلام سید احمد رضوی 347 ووٹ لیکر ایک بار پھر دو سال کے لئے جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر منتخب ہوگئے۔
جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر اور اراکین مجلس کے انتخابات 13 اکتوبر بروز جمعرات بمطابق 16 ربیع الاول صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک امام بارگاہ بلتستانیہ قم میں منعقد ہوئے، جس میں بلتستان کے 90 فیصد علماء و طلاب نے شرکت کی اور ووٹ کاسٹ کیا۔ مجلس عاملہ روحانیت کے لیے کل 47 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 25 افراد دو سال کے لئے جامعہ روحانیت کی مجلس کے رکن منتخب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جنگ لڑی تو پاکستان میں دہشت گردی شروع ہوگئی، عمران خان
انتخابات کے نتائج کی تقریب میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین حجۃ الاسلام شیخ رضا ناصری، موجودہ صدر حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری اور منتخب صدر حجت الاسلام سید احمد رضوی نے قم میں زیر تعلیم بلتستان کے تمام علماء اور طلاب کرام کا شکریہ ادا کیا اور باہمی اتحاد و وحدت کیساتھ اسلام اور ملک عزیز پاکستان کو درپیش چلنجز کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ جامعہ روحانیت کے آئین کے مطابق اجرائی کاموں کا مکمل اختیارات صدر کے پاس ہوتا ہے، جبکہ مجلس عاملہ صدر اور ان کی کابینہ کی کارکردگی پر نگرانی اور لانگ ٹرم پلان تیار کرتی ہے اور قوانین پاس کرنے کا اختیار اراکین مجلس کے پاس ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ جامعہ روحانیت بلتستان، بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلاب کی ایک تنظیم ہے، جو کہ پاکستان میں فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔







