اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امریکی جنگ لڑی تو پاکستان میں دہشت گردی شروع ہوگئی، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ جب میری حکومت تھی میں نے ایک ڈرون اٹیک نہیں ہونے دیا، سرحدیں وفاق کے کنٹرول میں ہیں، لوگوں کو کیوں آنے دیا گیا؟

شیعیت نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جو بھی ان چوروں کو این آر او دے رہا ہے وہ اس ملک کا غدار ہے، اگر مجھ پر مقدمات بنائے اور جیلوں میں ڈالا تو میں زیادہ زور سے مقابلہ کروں گا۔ مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کرپٹ ہوتا تو آج دم دبا کر نواز شریف کی طرح ملک سے بھاگا ہوا ہوتا، چیلنج کرتا ہوں کسی وزیراعظم نے اتنا پیسا نہیں بچایا، جتنا میں نے بطور وزیراعظم بچایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سوات اور قبائلی علاقے میں ہونے والی گڑبڑ کی ذمہ دار ہے، جب میری حکومت تھی ہم نے دہشت گردی پر قابو پالیا تھا، میں نے ہمیشہ کہا پاکستان کو امریکی جنگ نہیں لڑنی چاہیے تھی، پاکستان میں کوئی ٹی ٹی پی نہیں تھی، امریکی جنگ لڑی تو پاکستان میں دہشت گردی شروع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد نقوی کاحضرت محمد مصطفیؐ اور امام جعفر صادقؑ کے روز ولادت پرتہنیتی پیغام

ان کا کہنا تھا کہ جب میری حکومت تھی میں نے ایک ڈرون اٹیک نہیں ہونے دیا، سرحدیں وفاق کے کنٹرول میں ہیں، لوگوں کو کیوں آنے دیا گیا؟ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو بھی برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، تمام اداروں سے کہتا ہوں غلط فہمی میں نہ رہیں کہ تشددکرکے عزت کرالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر چوروں کے ساتھ ملا ہوا ہے، مخالفین نے دس سے پندرہ ہزار جعلی ووٹوں کی پلاننگ کی ہوئی ہے، مخالفین کی جعلی ووٹوں کی پلاننگ کے باوجود انہیں شکست دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button