امریکی فوجی شام کے قومی تیل کی لوٹ مار کر رہے ہیں، شامی وزارت پٹرولیئم

30 ستمبر, 2022 17:31

شیعیت نیوز: جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجی شام کے تیل لوٹنے میں مصروف ہیں ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرق کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز شام کےالیعربیه کے علاقے کے کنویں سے نکالے گئے تیل کو امریکی فوجی 14 ٹینکروں میں بھر کر عراق لے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق،2 روز قبل بھی امریکی فوج نے شام سے 85 ٹینکروں میں تیل بھر کے عراق پہنچایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امام زادہ حضرت عبداللہ شاہ غازی ؑ کے مزار پر عزاداری اور اسیروں کی رہائی،شیعہ علماء کا اہم بیٹھک

شام کی وزارت پٹرولیئم کے مطابق، امریکی فوجی اپنے کرائے کے فوجیوں کے ساتھ ہر روز شام سے 70 ہزار بیرل تیل چوری کرکے عراق پہنچاتے ہیں۔

غاصب امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ، کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ مل کر تیل کی لوٹ مار کی غرض سے شام کی آئل فیلڈ پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور اسی غرض سے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگی ساز و سامان کے ساتھ بڑی تعداد میں امریکی فوجی شام کے تیل سے مالامال ان علاقوں میں پہنچائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران مخالف دشمن پھر سے غلط حساب کتاب کا شکار ہوگئے، ایرانی صدر رئیسی

دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی فوجی موجودگی، ایسی حالت میں جاری ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کے آغاز میں ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ ہی شام میں مختلف دہشت گرد گروہ منجملہ داعش کے قیام کا باعث بنا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، شام کے قومی تیل کی لوٹ مار کر رہا ہے۔

8:29 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔