بحرین میں 109 نماز ہائے جمعہ پر پابندی، تمام ائمہ جمعہ گرفتار، شیخ عادل الشعلہ

02 نومبر, 2026 15:30

شیعیت نیوز : بحرین کے شیعہ عالم دین شیخ عادل الشعلہ نے آیت اللہ شیخ حسین معتوق کو سنائی گئی سزائے موت کو طاغوتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے خلاف جاری جنگ دراصل ایک سیاسی اور صیہونی جنگ ہے جسے عربی لباس پہنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ رجیم نے بحرین میں نماز جمعہ کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔ درجنوں علماء کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کیا گیا، سب سے بڑی نماز جمعہ سمیت متعدد اجتماعات کو سکیورٹی اور فوجی طاقت کے ذریعے روک دیا گیا، تمام ائمہ جمعہ کو گرفتار کر لیا گیا اور اب تک 109 نماز ہائے جمعہ پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل خلیفہ رجیم کے خلاف بحرینی عوام کا احتجاج جاری، علماء کی رہائی کا مطالبہ

شیخ عادل الشعلہ نے بحرین، متحدہ عرب امارات اور کویت میں شیعہ علماء کی گرفتاریوں اور نام نہاد عدالتوں کے ذریعے ان پر ڈالے جانے والے دباؤ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ آیت اللہ معتوق کا مقدمہ دین محمدی اور اہل بیتؑ کو نشانہ بنانے کے ایک منصوبے کا حصہ ہے۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی اس حدیث کا حوالہ دیا جس میں ظالم حکمران کے سامنے خاموش رہنے والوں کو خبردار کیا گیا ہے، اور مومنین پر زور دیا کہ وہ نماز جمعہ و جماعت کا بھرپور ساتھ دیں اور حقیقی اسلام کے دفاع کو اپنی جان و مال کے دفاع جتنا اہم سمجھیں۔

4:25 شام نومبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔