ایران

ایران مخالف دشمن پھر سے غلط حساب کتاب کا شکار ہوگئے، ایرانی صدر رئیسی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی عوام نے پھر سے دشمن کو ناکام بنادیا اور دشمنوں کو جاننا ہوگا کہ وہ ایرانی عوام کے سامنے شکست کھائیں گے کیونکہ ایرانی قوم بڑی طاقت سے بدستور اپنے ملک اور نظام پر پابند رہے گی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے فائٹ فائرز کے قومی دن کی مناسبت سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن 43 سالوں سے اب تک ایران کیخلاف مقابلہ کرنے میں غلط حساب کتاب کا شکار ہوگئے ہیں۔

ایرانی صدر رئیسی نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ایران بھی دیگرکمروز اور قابضوں کے زیر تسلط آنے والے ممالک کی طرح ہے لیکن یہاں ایران کی سرزمین ہے جس میں بہادرعوام ہیں وہ بڑے طاقتور عوام جو دشمنوں کو اپنے جالوں اور منصوبہ بندیوں سے ایران کی عظیم قوم کی کامیابیوں پر قبضہ پانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عوامی ضروریات کو پورا کئے بغیر جنگ بندی کی مدت میں توسیع طبی موت ہے، ہشام شرف

دوسری جانب ایرانی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈرایڈمیرل نے کہا ہے کہ امریکہ کا زوال قریب ہے اور جنرل سلیمانی نے اسلامی انقلاب اور اسلام کے دفاع کے لیے سرحدوں سے باہر بہت کام کیا۔

ایرانی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈرایڈمیرل حمزہ علی کاویانی نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی فورس کو ملک کے پانیوں میں جارحیت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوی کا مشن بہت بڑا ہے، اور یہ مشن آبنائے ہرمز اور خلیج فارس سے لے کر شمالی بحر ہند، آبنائے باب المندب اور سوئیز چینل تک ہے۔

ایڈمیرل کاویانی نے کہا کہ خلیج فارس، شمالی بحر ہند میں 22 ڈگری کے مدار تک اور آبنائے باب المندب، خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں ملک کی بحری افواج کی طاقت اور صلاحیت کی وجہ سے دشمن کو ملک کے پانیوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا زوال قریب ہے اور جنرل سلیمانی نے اسلامی انقلاب اور اسلام کے دفاع کے لیے سرحدوں سے باہر بہت کام کیا۔

ایڈمیرل حمزہ علی کاویانی نے کہا کہ اسرائیلی گزرگاہوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ایرانی بحریہ کی موجودگی ایک مستقل موجودگی ہے اور بحیرہ احمر میں جنگي بحری جہاز اپنے مشن میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button