آل خلیفہ رجیم کے خلاف بحرینی عوام کا احتجاج جاری، علماء کی رہائی کا مطالبہ
شیعیت نیوز : بحرین میں آل خلیفہ رجیم کی جانب سے علمائے دین اور مذہبی کارکنوں کی گرفتاریوں میں اضافے کے بعد شیعہ عوام نے سڑکوں پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور جیلوں میں قید نوجوانوں اور گرفتار علماء کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سامنے آنے والی تصاویر کے مطابق منامہ کے نواحی علاقوں میں مسلسل دوسری رات بھی احتجاجی اجتماعات ہوئے، جبکہ بعض مقامات پر احتجاج کرنے والے نوجوانوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں : بحرین میں دینی سرگرمیوں پر پابندیاں شریعت پر حملہ ہیں، آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم
بحرین کی قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 29 اکتوبر کو الدیہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چار نوجوانوں کو گرفتار کیا جن میں ایک 16 سالہ لڑکا بھی شامل ہے، جبکہ سترہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے آٹھ کم عمر نوجوانوں کی حراست میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔
امریکی شیعہ مسلم فاؤنڈیشن کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں میں کم از کم چھ مذہبی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں علمائے دین، نوحہ خواں اور مجالس کے منتظمین شامل ہیں، اور بحرین کی اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی کارروائیوں کے ذریعے عوام کے مطالبات کو دبایا نہیں جا سکتا۔






