اہم ترین خبریںپاکستان

28 صفر المظفر،یوم شہادت امام حسن مجتبیٰ ؑ پر روائتی مجالس وجلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری

خرادی محلہ سے شبیہہ تابوت کوتوالی چوک، چوہٹہ مفتی باقر جائے گی، جہاں سے زیارت نثار حویلی سے ہوتی ہوئی اندرون موچی گیٹ اختتام پذیر ہوگی۔

شیعیت نیوز: حضرت امام حسنؑ کے یوم شہادت کے موقع پر لاہور میں اندرون موچی گیٹ سے یوم شہادت پر شبیہہ تابوت کا جلوس برآمد ہوا۔ حسینیہ ہال سے برآمد ہونیوالا شبیہہ تابوت کا جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس میں عزادار نوحہ خوانی اور ماتم کر رہے ہیں۔ زیارت محلہ شیعیاں، گجر گلی، لال کھوہ، اکبری منڈی، خرادی محلہ پہنچے گی۔ خرادی محلہ سے شبیہہ تابوت کوتوالی چوک، چوہٹہ مفتی باقر جائے گی، جہاں سے زیارت نثار حویلی سے ہوتی ہوئی اندرون موچی گیٹ اختتام پذیر ہوگی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق جلوس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے روٹ پر 2 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہیں۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ایک ایس پی، 8 ڈی ایس پیز، 25 انسپکٹرز کو تعینات کیا گیا جبکہ رضاکار، ایلیٹ فورس اور اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار بھی جلوس کے روٹ پر تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار کے ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے شان حضرت ابوطالب ؑ میں سنگین گستاخی کی قابل مذمت ہے، علامہ احمد علی روحانی

انہوں نے کہا کہ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ روٹ پر سڑکوں، گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس پی سٹی سرفراز ورک نے شہادت امام حسن علیہ السلام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ جلوس کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے روٹ پر داخلی و خارجی راستوں کو سیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو چیک کیا اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ جلوس کے گرد و نواح میں پیٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button