اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار کے ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے شان حضرت ابوطالب ؑ میں سنگین گستاخی کی قابل مذمت ہے، علامہ احمد علی روحانی

انہوں نے کہا کہ صوبہ کے علمائے کرام، خصوصاً مجلس علمائے شیعہ پاکستان نے تمام سیلاب ذدگان کے ساتھ ہمدردی اور بھائی چارہ کیلئے بہترین کردار ادا کیا

شیعیت نیوز: مجلس علمائے شیعہ پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر علامہ احمد علی روحانی نے کابینہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام نے اس سال محرم الحرام اور اربعین چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر بہترین کردار ادا کیا اور امام حسین علیہ السلام کی سیرت، تبلیغ دین، امربالمعروف و نہی عن المنکر کی تبلیغ کی۔

یہ بھی پڑھیں:حضرت امام حسن علیہ السلام کی تعلیمات کو اپنا کر باہمی اختلافات کو ختم کیا جا سکتا ہے، مقررین

انہوں نے کہا کہ صوبہ کے علمائے کرام، خصوصاً مجلس علمائے شیعہ پاکستان نے تمام سیلاب ذدگان کے ساتھ ہمدردی اور بھائی چارہ کیلئے بہترین کردار ادا کیا، ان تمام علماء کرام کے دل سے شکرگزار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاراچنار میں پیواڑ کے ایک سکول میں بدبخت ایجوکیشن آفیسر نے شان ابو طالب علیہ السلام میں جو گستاخی کی ہے، ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ایجوکشین آفیسر کیخلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button