اہم ترین خبریںپاکستان

فرض شناس ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کاجلوس چہلم امام حسینؑ پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشتگردوں کے خلاف قانونی کارروئی کے جرم میں تبادلہ کردیا گیا

ذرائع کاکہنا ہےکہ موجودہ گورنر پنجاب مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کے وفادار بلیغ الرحمٰن ہیں جنہیں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے اپنے اتحادی کالعدم سپاہ صحابہ کے واحد رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم فرزند اعظم طارق ملعون (شاتمِ امام مہدیؑ)کے پرزور مطالبے پر مذکورہ ڈپٹی کمشنر کے تبادلے پر مجبور کیا گیا ہے ۔

شیعیت نیوز: گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا انتہائی متعصبانہ اقدام، چہلم ِ نواسہ رسولؐ امام حسینؑ میں شریک عزاداروں پر حملہ کرنے والےکالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دینے والے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا تبادلہ کردیا۔ذرائع کے مطابق اس اقدام کے پیچھے مسلم لیگ ن کے اتحادی کالعدم سپاہ صحابہ کے رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کی خوشنودی کی خاطر گورنرپنجاب اور شریف خاندان کے غلام بلیغ الرحمٰن نے ڈپٹی کمشنر ضلع سیالکوٹ محمد میثم عباس کا تبادلہ کردیا ہے ، ان کے تبادلے کا باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں گذشتہ ہفتے شہاب پورہ روڈ پرجلوس چہلم امام حسینؑ کے شرکاء کا راستہ روک کر کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں نے پتھراؤ اور لاٹھی چارج کیا تھا بعد ازاں فائرنگ بھی کی گئی تھی جس کے نتیجےمیں ایک درجن سے زائد عزادارشدیدزخمی ہوئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرانس جینڈر پروٹیکشن ایکٹ کی شق 3 انسانی وقار کے منافی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

اس حملے کی سی سی ٹی وی فٹیجز بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھیں، جس میں مسلح حملہ آوروں کو باآسانی شناخت کیا جاسکتا تھا، ڈپٹی کمشنر محمد عباس میثم نے اپنے فرائض منصبی کا درست استعمال کرتے ہوئے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کا حکم جاری کیا تھا بعد ازاں تمام دہشت گرد گرفتار بھی کرلیئے گئے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ موجودہ گورنر پنجاب مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کے وفادار بلیغ الرحمٰن ہیں جنہیں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے اپنے اتحادی کالعدم سپاہ صحابہ کے واحد رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم فرزند اعظم طارق ملعون (شاتمِ امام مہدیؑ)کے پرزور مطالبے پر مذکورہ ڈپٹی کمشنر کے تبادلے پر مجبور کیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button