مقبوضہ فلسطین

اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی مسجد اقصی کے بےحرمتی میں برابر کے شریک ہیں، محمود الزھار

شیعیت نیوز: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمود الزھار نے مقبوضہ یروشلم میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسجد اقصی کی بے حرمتی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہ ان خلاف ورزیوں کا خمیازہ اسرائیلی قابض اتھارٹی کو بھگتنا پڑے گا۔

مسجد عمری غزہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود الزھار نے کہا کہ تحریک پوری طرح چوکسی کے ساتھ ساری صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔ کہ اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محمود الزھار نے بھر پور پر اعتمادی کے ساتھ کہا کہ حماس تحریک یہ صلاحیت رکھتی ہے کہ وہ فلسطینی سرزمین کی آزادی اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے۔

یہ بھی پڑھیں : رام اللہ میں بیت سیرا چوکی کے قریب جھڑپ کے دوران فلسطینی شہید، 8 صیہونی زخمی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسجد اقصیٰ پورے عالم اسلام کے لیے غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے کہ ہم مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ ‘  محمود الزھار نے زور دے کر کہا کہ یروشلم اور مغربی کنارے میں موجود فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کی طرف مارچ کریں اور یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ میں ہونے والی سرگرمیوں کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

حماس رہنما محمود الزھار نے فلسطینی اتھارٹی کی قیادت کے بارے میں کہا بجائے اس کے فلسطینی اتھارٹی مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے کوئی کردار ادا کرتی، اس نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف سیکیورٹ تعاون دے رہی ہے۔ یہ تو بہت بڑی غدارے زمرے میں آتا ہے۔

حماس رہنما نے مسلمانوں اور مسیحیوں کے مقدس مقامات کے ہونے کے ناطے اردن کو بھی اس کی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے کہ کہ اردن مسجد اقصی کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرے اور اسرائیل کو بے حرمتی سے روکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button