اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

رام اللہ میں بیت سیرا چوکی کے قریب جھڑپ کے دوران فلسطینی شہید، 8 صیہونی زخمی

شیعیت نیوز: جمعرات کی شام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے جنوب مغرب میں بیت سیرا چوکی کے قریب چاقو کے حملے میں متعدد آباد کار زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آورکو اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

عبرانی میڈیا ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مودیعین بستی کے قریب بیت سیرا چوکی کے قریب چھریوں کے حملے میں 8 آباد کار زخمی ہوئے، جن میں سے 5 کو چاقو کے وار اور 3 کو کالی مرچ گیس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے فلسطینی نوجوان کو پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ جھڑپ میں شہید ہوگیا۔

چاقو مارنے کی بہادرانہ کارروائی مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی بڑی دراندازی کے نقطہ نظر کے ساتھ سامنے آئی ہے، جہاں آنے والے دور میں الاقصیٰ کے خلاف آبادکاری کی جارحیت کی ایک بڑی لہر کے آغاز کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرانس جینڈر پروٹیکشن ایکٹ کی شق 3 انسانی وقار کے منافی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

یہودی آباد کاروں میں مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کے ساتھ ناچ گانے جیسی غیراخلاقی حرکات سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ مقامہ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسند عناصر قبلہ اول کی تاریخی حیثیت کو ختم کرنے اور اسے زمانی اور مکانی تقسیم کی سازش کررہے ہیں۔

درایں اثنا اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے، بیت المقدس اور مقبوضہ اندرونی علاقوں میں فلسطینی عوام سے مسجد اقصیٰ کے لیے رحت سفر باندھنے کی اپیل کی۔

حماس کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کو یہودیوں کی ناپاک ریشہ دوانیوں سے بچانے کے لیے فلسطینی مسلمانوں کا قبلہ اول میں موجود ہونا وقت کی ضرور ہے۔

غرب اردن میں تحریک اسلامی جہاد کے ترجمان طارق عزالدین نے شہادت پسندانہ کارروائیوں کو صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کا فطری اور قانونی حق قرار دیا ہے۔

طارق عزالدین نے مسجد الاقصی، بیت المقدس کے دفاع اور شہیدوں کے خون کا انتقام لینے کی غرض سے پورے مقبوضہ فلسطین میں مزاحمت کا سلسلہ تیز کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button