امریکہ کی وجہ سے دنیا ایٹمی جنگ کے دھانے پر پہنچ گئی، صدر بیلاروس

19 ستمبر, 2022 11:03

شیعیت نیوز: صدر بیلاروس نے ایک بار پھر ایٹمی جنگ شروع ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے تمام سیاسی اور فوجی تنازعات میں امریکہ ملوث ہے۔

الیگزینڈر لوکاشنکو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں ہونے والی حالیہ تمام جنگوں میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے جنگوں کے پس پردہ امریکی اہداف کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو ایٹمی جنگ کو بعید از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے شام ، افغانستان، قرہ باغ اور یوکرین میں امریکہ کی جنگ بھڑکاؤ پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا اگلا نشانہ یورپ ہوگا۔

صدر بیلاروس نے کہا کہ مشرقی یورپ میں جوکچھ ہو رہا ہے اس کا فائدہ صرف امریکہ کو پہنچ رہا ہے۔

الیگزینڈر لوکاشنکوف نے کہا کہ دنیا بھر کے سیاسی تنازعات میں امریکہ ملوث ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ دنیا اپنا توازن کھوچکی ہے اور تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سائنسی جریدے نیچر فوڈ میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق، عالمی ایٹمی جنگ کی صورت میں دنیا میں پانچ ارب لوگ قحط اور بھوک کی وجہ سے ہلاک ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے امریکی دعوے پر ماسکو کا ردعمل

دوسری جانب مشہورسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سابقہ سیکیورٹی چیف نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی میں غیر ملکی جاسوس گھس گئے ہیں اورانہیں کمپنی کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مشہورسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سابقہ سیکیورٹی چیف نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی میں غیر ملکی جاسوس گھس گئے ہیں اورانہیں کمپنی کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔

ٹوئٹرکمپنی کے سابقہ سیکیورٹی چیف پیٹرژاکتو نے امریکی سینٹ میں امریکی نمائندوں کے سامنے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کے اندر اندرونی طور پر سیکیورٹی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے وہ دوسرے ممالک جیسے چین کے جاسوسوں کو پہچاننے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

پیٹر ژاکتو نے مزید بتایا کہ کمپنی میں ڈیٹا رسائی کا ریکارڈ نظام بہت کمزور ہے جس کی وجہ سے اس بات کا پتہ چلانا تقریبا ناممکن ہے کہ کمپنی کے کس کارکن نے کس حصے سے کونسے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی ہے اور کمپنی کے اندر ہر ہفتہ غیر قانونی دیٹا رسائی کے ہزاروں واقعات ہوتے ہیں لیکن اس غیرقانونی ڈیٹا رسائی کا دقیق طورپرپتہ نہیں چلایاجاسکتا۔

10:35 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top