اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو تائیوان کا دفاع کریں گے، امریکی صدر
شیعیت نیوز: امریکی صدرجوبائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو وہ اس کا دفاع کریں گے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک گفتگو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو ہم اس کا دفاع کریں گے۔
امریکی ٹی وی سے نشر ہونے والے امریکی صدر کے انٹرویو میں صحافی نے بائیڈن سے سوال کیا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو کیا امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی، تو اس کے جواب میں بائیڈن نے کہا: ہاں ، اگر یہ بہت بڑا حملہ ہوا تو دفاع کریں گے۔
بائیڈن نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ وہ متحدہ چین کی پالیسی پر زور ضرور دیتے ہیں تاہم تائیوان کو اپنی آزادی کا خود فیصلہ کرنا چاہیے، ہم انہیں آزادی کے لئے نہیں اکسا رہے اور ہمارا اس میں کوئی کردار نہیں ہے بلکہ یہ خود ان کا فیصلہ ہے۔
یار رہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب نینسی پلوسی نے چین کی سخت مخالفت کے باوجود اگست میں تائیوان کا دورہ کیا تھا۔
امریکہ اور تائیوان کے درمیان کوئی دفاعی معاہدہ موجود نہیں ہے اس کے باوجود امریکہ اسلحے بھیج کراس جزیرہ کی مدد کر رہا ہے۔
امریکی سینٹ میں خارجہ تعلقات کمیٹی نے گذشتہ بدھ کو تائیوان کے لئے 4.5 بلین ڈالر فوجی امداد کا اعلان کیا ہے اور اسے غیرنیٹو اتحادی کا درجہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی شہری ابو عبداللہ نے سکون دینے والی بیوی کی تلاش میں 53 شادیاں کرلیں
دوسری جانب امریکہ کے شہر شیکاگو میں مقامی وقت کے مطابق رات کو ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
شیکاگو میں رونما ہونے والے فائرنگ کے اس واقعے کے سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ فائرنگ کس نے اور کیوں کی ہے اور مجرم کا پتہ لگانے کے لئے پولیس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
شیکاگو کے ایک اور علاقے میں ایک 21 سالہ جوان کے مارے جانے کی خبر بھی شیکاگو پولیس نے دی ہے۔
امریکہ میں گن کلچر عام ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں لوگ مارے جاتے ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں 270 سے 300 ملین اسلحے موجود ہیں یعنی تقریبا ہر امریکی شہری کے پاس کم از کم ایک اسلحہ۔
2020ء میں صرف 19384 لوگ بندوق سے فائرنگ کے نتیجے میں مارے گئے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے اور ایک سال میں قتل کے بڑھتے واقعات کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔







