مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی قابض فوجیوں کو مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی سزا دیتے رہیں گے، حماس

شیعیت نیوز: حماس نے مغربی کنارے کے علاقے کی ایک چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجی افسرکی ہلاکت کو ایک پیغام قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوجی اپنی ہر ہر چیک پوسٹ اور چوراہے پر ہمارے مجاہدین کے نشانے پر ہوں گے۔ تاکہ اسرائیلی قابض فوجیوں اور قابض اتھارٹی کو مسجد اقصیٰ اور دوسرے مقدس مقامات کے خلاف کارروائیوں کی سزا دی جا سکے۔

حماس کی طرف سے دوٹوک انداز میں کہا گیا ہے کہ اس کے مجاہد اور عام فلسطینی ہمہ وقت مسجد اقصیٰ اور یروشلم کے دفاع کے تیار ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں تک قربانیاں پیش کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی دشمن سرنگیں کھود کر مسجد کو کمزور بنا رہا ہے، خطبیب مسجد الاقصیٰ کا انتباہ

حماس ترجمان نے کہا کہ مغربی کنارے میں جلامہ آپریشن کے دونوں شہدا احمد اور عبدالرحمان ہمارے قومی ہیروز ہیں ۔ ہمیں ان پر فخر ہے۔

حماس نے اپنے اس بیان میں اس امر کی بھی تصدیق کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس ونگ کے رکن اس وقت وہاں موجود تھے جب یہ واقعہ پیش آیا ۔ فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کو پالنا مشکل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین: سائرینیکا میںمیں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں

حماس ترجمان عبداللطیف قانو نے کہا جلامہ آپریشن میں اسرائیلی فوجی افسر کو ہلاک کر کے مسجد اقصی کی اس بے حرمتی کا بدلہ لیا ہے جو یہودی آباد کاروں سےتقریبا ہر روز کرائی جاتی ہے۔

خیال رہے چیک پوسٹ پر بدھ کے روز شہید ہونے والے دونوں فلسطینی نوجوان احمد اور عبدالر حمان آپس میں کزن تھے۔ انہیں اسرائیلی قابض فوجیوں نے جنین کے شمال میں ایک چیک پوسٹ پر شہید کیا تھا ۔ تاہم ایک اسرائیلی فوجی افسر بھی اس موقع پر مارا گیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button