اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

لاپتہ افراد بازیابی کیس، وزیراعظم شہبازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوںگے

خیال رہے کہ مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لاپتہ افراد کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی یقین دہانی پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے کوئٹہ میں 50 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا

شیعیت نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز میں کل (بروز جمعہ) کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم کی آمد سے قبل سیکیورٹی انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں، شہباز شریف صبح ساڑھے نو بجے عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اور افغان زائرین شلمچہ بارڈر پر نہ جائیں، سربراہ اربعین کمیٹی ایران

خیال رہے کہ مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لاپتہ افراد کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی یقین دہانی پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے کوئٹہ میں 50 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔ وزیر قانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان، شازیہ مری، آغا حسن بلوچ اور بیرسٹر کامران مرتضیٰ کمیٹی میں شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button