اہم ترین خبریںایران

پاکستانی اور افغان زائرین شلمچہ بارڈر پر نہ جائیں، سربراہ اربعین کمیٹی ایران

شیعیت نیوز: ایران کی اربعین کمیٹی کے سربراہ سید مجید میر احمدی نے سرحدوں سے زائرین کے گزرنے کے حوالے سے تازہ ترین اپڈیٹس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 8 لاکھ 50 ہزار افراد زمینی سرحدوں سے گزر کر عراق جا چکے ہیں جبکہ پاکستانی اور افغانی زائرین کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا اور ہم انہیں تاکید کرتے ہیں کہ کسی بھی طور پر شلمچہ کے بارڈر پر نہ جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تخمینوں کے مطابق آج رات 12 بجے تک بارڈر پار کرنے والے زائرین کی تعداد گذشتہ دن مقابلے میں 100 فیصد تک بڑھ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحدی نقاط پر اہل سنت برادران نے بھی موکب لگائے ہیں اور شیعہ اور اہل سنت کے مابین اتحاد کا عملی مظاہرہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خلائی کام اور تحقیق جاری رکھنے کی ضرورت ہے، جنرل حاجی زادہ

اربعین کمیٹی کے سربراہ نے ایران کے زمینی بارڈرز سے غیر ملکی زائرین کے عبور کی تازہ ترین اپڈیٹیس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پاکستانی اور افغانی زائرین کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔

لہذا یہ افراد بارڈر کی طرف جانے سے پرہیز کریں، تاہم اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں اور بات چیت ہو رہی ہے، لہذا غیر ملکی زائرین مسئلہ حل ہونے کے اعلان تک منتظر رہیں۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحد مہران اور شلمچہ پر زائرین اربعین کا سیلاب نظر آ رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق جانے والی اپنی تمام سرحدوں کو زائرین حسینی کے لئے کھول دیا ہے۔

ایران کے رضاکار، زائرین کی خدمات کے لئے متعدد مواکب لگائے ہوئے ہيں جبکہ زائرین کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ایران کی سرحد سے روزانہ سیکڑوں کی تعداد ميں پاکستانی زائرین کربلائے معلی کی جانب رخ کر رہے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں ایرانی زائرین بھی عراق میں داخل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button