ایام عزا میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام، مسجدکے فرج سے بھاری اسلحہ بارود برآمد
شیعیت نیوز: ایام عزا میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام، مسجدکے فرج سے بھاری اسلحہ بارود برآمد ۔ شہر قائد میں مسجد کی چھت پر رکھے فرج سے جدید اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل نمبر 2 میں پولیس نے ایک ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران جدید اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ اس حوالے سے پولیس حکام بتایا کہ کورنگی پولیس، تھانہ الفلاح اور شاہ فیصل کالونی پولیس نے انٹیلجنس انفارمیشن پر مشترکہ پولیس کارروائی کی۔ کارروائی میں شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں واقع مسجد کی چھت پر رکھے فرج سے جدید اسلحہ برآمد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے پورا ملک متاثر، اقوام عالم امداد کیساتھ ہرجانہ بھی ادا کرے، علامہ ساجد نقوی
جدید اسلحہ میں ایک لانگ مشین گن، ایل ایم جی، تین کلاشنکوف، 2 شارٹ گن، 3 پسٹل 30 بور، ایک 12 بور رائفل، 500 سے زائد مختلف اقسام کی گولیاں، 4 لوڈڈ چرخیاں اور 20 سے زائد لوڈڈ میگزین برآمد ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ برآمد اسلحہ فارینسک کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ شاہ فیصل کالونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جا رہی ہے، ملوث ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی چکوال کی جانب سے ڈی آئی خان میں امدادی سامان اور نقد رقوم کی تقسیم
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ اسلحہ و بارود ایام عزا کے دوران کسی مجلس یا جلوس پر حملے کیلئے استعمال کرنے کی جمع کیا گیا تھا، قانون نافذکرنے والے ادارے لائق تحسین ہیں جنہوں نے بروقت کارروائی عمل میں لاکر دہشت گردی کے کسی بڑے سانحے کو روکا ۔







