سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی 2 خطرناک تکفیری دہشت گرد گرفتار

08 ستمبر, 2022 15:04

شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی سکھر نے خیرپور کے قریب ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 تکفیری دہشت گرد عزیز ڈومکی اور مٹھا خان ڈومکی کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس ضمن میں سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ خیرپور کے قریب ایک کارروائی میں دو خطرناک دہشت گرد پکڑے گئے ہیں، جنہوں نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی چکوال کی جانب سے ڈی آئی خان میں امدادی سامان اور نقد رقوم کی تقسیم

سی ٹی ڈی سکھر کے مطابق گرفتار دہشت گرد عزیز اور مٹھا خان ڈومکی ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں اور آئی ای ڈی، بارودی مواد نصب کرنے کے ماہر ہیں۔ دونوں دہشت گردوں نے مختلف شہروں میں سادہ لوح شہریوں کی ذہن سازی کرکے افغانستان بھیجا، یہ دہشت گرد اندرون سندھ بارودی مواد کی ترسیل میں بھی ملوث رہے ہیں۔

9:34 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top