اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم اور انجمن حسینیہ کے اشتراک سے چودہ سو پکے مکانات کی تعمیر سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا، ناصرشیرازی

سندھ میں دولت پور میں متاثرین کے لیے ایک خیمہ بستی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس میں موجود فیملیز کو زندگی کی تمام تر ضرورت کی اشیافراہم کی جا رہی ہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیلاب متاثر ین کے لئے جلد چودہ سو پختہ گھر بنانے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا ہم اپنے سیلاب سے بے گھر ہونے والے مصیبت زدہ پاکستانیوں کی مکمل بحالی کا عزم لئے میدان میں اترے ہیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور انجمن حسینہ کے اشتراک سے چودہ سو پکے گھروں کے منصوبے پر ورکنگ جاری ہے جسے بہت جلد منظم انداز میں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران و عراق جانے والے زائرین کے سکیورٹی پلان کی تشکیل کیلئے کوئٹہ میں اہم اجلاس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے المجلس ویلفیر آرگنائزیشن کی اس وقت ترجیح سیلاب متاثرین کو فوری امداد پہنچانے اور جلد از جلد بحالی پر مرکوز ہے سندھ میں دولت پور میں متاثرین کے لیے ایک خیمہ بستی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس میں موجود فیملیز کو زندگی کی تمام تر ضرورت کی اشیافراہم کی جا رہی ہیں جس میں راشن اور میڈیکل کی سہولیات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button