ایران و عراق جانے والے زائرین کے سکیورٹی پلان کی تشکیل کیلئے کوئٹہ میں اہم اجلاس
اجلاس کی صدارت بلوچستان کے ایڈشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے کی، جبکہ وزارت داخلہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

شیعیت نیوز: اربعین کے موقع پر کوئٹہ سے ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کیلئے جانے والے زائرین کی سکیورٹی پلان کی تشکیل کیلئے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس کی صدارت بلوچستان کے ایڈشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے کی، جبکہ وزارت داخلہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اور افغان زائرین شلمچہ بارڈر پر نہ جائیں، سربراہ اربعین کمیٹی ایران
اجلاس میں اربعین کیلئے کوئٹہ سے ایران اور عراق جانے والے زائرین کے قافلوں کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق لائحہ عمل طے کیا گیا۔ یاد رہے کہ کوئٹہ سے زائرین امام حسین علیہ السلام مقدس مقامات کی زیارت کیئلے بائی روڈ کربلاء تک جاتے ہیں۔ کورونا وائرس کی آمد کے بعد قافلوں کا یہ سلسلہ تھم گیا تھا، جو اس سال دوبارہ بحال ہو رہا ہے۔