اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

جہاد اسلامی نے صیہونی حکومت کی عزت مٹی میں ملا دی، احمد المدلل

شیعیت نیوز: فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ایک سینئر رہنما احمد المدلل کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت القدس بریگیڈ کے کمانڈر کو قتل کرکے جہاد اسلامی کو نقصان پہنچانا چاہتی تھی تاکہ اپنی کھوئی ہوئی عزت کو لوٹا سکے۔

تحریک جہاد اسلامی کے سینئر رہنما احمد المدلل نے العالم ٹی وی سے مخصوص پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے غزہ کی حالیہ جنگ اور صیہونی حکومت کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اور حماس ایک دوسرے کو مکمل کرنے والے ہیں اور یہ وہ اصول ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی گروہوں خاص طور پر جہاد اسلامی اور حماس کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے قیام کے لئے مشترکہ اجلاس ہوتے ہیں۔

احمد المدلل کا کہنا ہے کہ ہم آزاد سازی کے مرحلے میں ہیں، ہمارے دشمن اور ہمارے مستقبل ایک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں ناقوس بجا کر بے حرمتی کا ارتکاب

احمد المدلل کا کہنا تھا کہ شمیر قدس آپریشن کے بعد سے ہم مصر کے رابطے میں تھے تاکہ اس کے ذریعے ہم حالات کو پر امن کریں اور قیدیوں کے تبادلے پر بھی گفتگو ہو۔

فلسطین کے اس رہنما کا کہنا تھا کہ یہ امید نہيں تھی کہ صیہونی حکومت نے جو جہاد اسلامی سے وعدہ کیا ہے اس کی خلاف ورزی کرے گی کیونکہ مصر کے ذریعے یہ وعدہ کیا گیا تھا لیکن شمالی محاذ کے کمانڈر تیسیر الجعبری کے قتل نے جہاد اسلامی کو جوابی کارروائی پر مجبور کر دیا۔

دوسری جانب منگل کو یہودی آباد کاروں نے جنین اور نابلس کے درمیان سڑک پر فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔

وفا کے مطابق شمالی مغربی کنارے میں سیٹلمنٹ فائل کے انچارج اہلکار غسان دغلس نے بتایا کہ خالی کرائی گئی "حومش”بستی کے داخلی دروازے کے قریب آباد کاروں کے ایک گروپ نے شہریوں کی گاڑیوں پر پتھروں سے حملہ کیا اور انہیں کالی مرچ گیس سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آباد کاروں نے جنین اور نابلس کے درمیان سڑک کو بند کر دیا علاقے میں تصادم کی خبریں آ رہی ہیں۔

قابض افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 199 بستیاں اور 220 چوکیاں قائم کی ہیں جن میں 913,000 سے زائد آباد کار رہتے ہیں۔ ان میں تین لاکھ پچاس ہزاریہودی آباد کار مشرقی بیت المقدس میں رہائش پذیرہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button