اسلامی تحریک کے ممبر جی بی اسمبلی ایوب وزیری کا شاندار اقدام،جدید نظام سےآراستہ تعلیمی ادارے کا افتتاح

06 ستمبر, 2022 15:46

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے رہنماؤں کا نگر میں جدید تعلیمی ادارے کا افتتاح آج تعلیمی میدان میں ضلع نگر کے عوام نے ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے نلت نگر میں APS جدید نظام تعلیم ادارے کا باضابطہ افتتاح ہوگیا۔

تقریب میں فورس کمانڈر جناب جواد احمد قاضی صاحب ،جناب ایوب وزیری صاحب ممبر گلگت بلتستان اسلامی تحریک ،جناب محمدعلی قائد صاحب منسٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلامی تحریک پاکستان شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم دفاع پاکستان شہداءکے پاکیزہ لہو اور ارض پاک سے عہد و پیماں کا دن ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

جناب فورس کمانڈر نے جناب ایوب وزیری اور ان کی ٹیم کے اس تعلیمی درسگاہ کے قیام کے لئے خدمات کی تعریف کرتے ہوئےنگر کے تعلیم کے خاطر زمینوں کی قربانی دینے والے نلت عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

12:17 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top