یوم دفاع پاکستان شہداءکے پاکیزہ لہو اور ارض پاک سے عہد و پیماں کا دن ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
شیعیت نیوز: یوم دفاع پاکستان شہداءکے پاکیزہ لہو اور ارض پاک سے عہد و پیماں کا دن ہے،یہ ہماری استقامت و قومی ایثار کی سنہری تاریخ ہے آج وطن عزیز کوماضی کی طرح سے پھر قومی استقامت اور و ایثار کی ضرورت ہے آ ج ہمارے ہم وطن ہمیں پکاررہے ہیں وہ ہمیں مدد کے لئے بلا رہے ہیں ہم سب کی ترجیح صرف اور صرف سیلاب متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے پر مرکوز ہونی چاہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم دفاع پاکستان کے موقع سنٹرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمارا ملک گیر امدادی آپریشن جاری رہے گا،علامہ احمد اقبال رضوی
انہوں نے کہا ستمبر کے دن پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے ہندوستان کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے کو خاک میں ملا دیا، اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانے والے فوجی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں آج وطن عزیزکوماضی کی طرح سے پھر قومی استقامت اور و ایثار کی ضرورت ہے آ ج ہمارے ہم وطن ہمیں پکاررہے ہیں وہ ہمیں مدد کے لئے بلا رہے ہیں ۔سیلاب کی اس بڑی آفت میں اب تک سرکاری سطح پر ریلیف کے موثر اقدامات نظر نہیں آرہے جو کہ افسوس ناک ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نےدربار بی بی پاکدامنؒ کے مزار کی تعمیر روکنے کا حکم جاری کردیا
انہوں نے مذید کہا کہ جہاں بھی کوئی بھی ادارہ جو امدادی کاموں کے لئے کوششیں کر رہا ہے ہم سب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور قوم سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی بھر پور مدد جاری رکھیں تاکہ سیلاب زدگان کی جلد از جلد بحالی ممکن ہو سکے ۔ اس وقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے فلاحی ادرے المجلس ویلفئیر آگنائزیشن کے تحت ملک بھر میں امداری کیمپ قائم کر رکھے ہیں جس کے تحت سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔ہم اپنے پریشان حال سیلاب زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔







