ایم ڈبلیوایم رہنما اسدعباس نقوی کی بحیثیت معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

02 ستمبر, 2022 19:42

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور تحریک انصاف میں پولیٹیکل تعاون کا سلسلہ جاری مجلس وحدت مسلمیں کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی کو وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا پولیٹیکل اسسٹنٹ (معاون خصوصی ) مقرر کیا گیا ہے۔ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سید اسد نقوی نے اعتماد کے اس اظہار پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: الحجت ویلفیئر ٹرسٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف عمل

انہوں نے کہا ہے کہ اس موقع پر دوست احباب کے پرخلوص اور محبت بھرے جذبات میرے لیے قابل قدر ہیں تاہم ایام عزا کے احترام میں کسی بھی قسم کے مبارکبادی پیغامات کی وصولی سے سے معزرت چاہتا ہوں۔انہوں نے تنظیمی دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دعا فرمائیں کہ بحق محمد و آل محمد علیہم السلام اس نامزدگی کے ذریعہ سے قائد شہید کے مشن "آزاد خارجہ پالیسی اور اتحاد بین المسلمین” کے لئے کوئی خدمت سر انجام دےسکوں ۔

12:07 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top