الحجت ویلفیئر ٹرسٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف عمل
شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف اور قدیمی دینی درسگاہ مدرسہ علمیہ بالنجف جاڑا تحصیل پہاڑ پور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان علامہ غلام حسن نجفی کی سرپرستی میں الحجت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر قسم کا راشن، کھانا اور میڈیکل کیمپ کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی جاری ہے، الحجت ویلفیئر ٹرسٹ کے ذمہ داران نے اپیل کی ہے کہ تمام مخیر حضرات حسب توفیق سیلاب متاثرین کی امداد کریں تاکہ غریب اور مستحقین تک ہر ممکن اشیاء پہنچائی جائیں۔







