ملک میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرین کی بھرپور اعانت کی جائے، علامہ حسین مسعودی
شیعیت نیوز: ہیئت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کے صدر علامہ محمد حسین مسعودی نے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب، بارشوں سے متاثرین کی بھرپور اعانت کی جائے، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دینا ہوگی، ملک سے بے یقینی کی صورتحال ختم اور عوام کا اعتماد بحال کرکے متاثرین کو ریلیف دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سید علی گیلانی (رہ) وارث راہ انبیاء و اوصیاء (ع) ہیں،یوتھ فورم فار کشمیر کراچی
یہ بات انہوں نے علماء و معززین کی نشست سے خطاب کے دوران کہی، جس میں مولانا اکرام حسین ترمذیء، آغا جعفر علوی، مولانا رجب علی بنگش، مولانا سرباز شگری، مولانا علی رضا ناصری، مولانا عبدالرزاق اورکزئی، مولانا اطہر مشہدی، مولانا حسن شریفی اور دیگر نے شرکت کی اور کہا کہ عالم اسلام اور دنیا بھر سے متاثرین سیلاب کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھرپور امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی پاکستانی عوام کے ساتھ خیر سگالی کا پیغام دیا جس کو پاکستانی قوم سراہتی ہے، پاکستانی حکمرانوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ متاثرین کی بروقت امداد کریں۔







