سیلاب متاثرین کی بحالی تک امدادی سلسلہ جاری رکھیں گے، ظفر عباس جے ڈی سی

25 اگست, 2022 11:04

شیعیت نیوز: جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے بڑے پیمانے پر پنجاب، جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کے شہروں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں متاثرین میں راشن کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور کے دیہاتوں جن میں فاضل پور و دیگر آبادیوں میں کشتیوں کے ذریعے خشک راشن جس میں آٹا اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء شامل ہیں تقسیم کردی گئیں جبکہ ڈیرہ غازی خان میں دولت پور اور دیگر دیہاتوں میں خشک راشن پہنچا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تونسہ شریف کے مقام پر بھی خشک راشن کی فراہمی کی جارہی ہے جبکہ مختلف مقامات پر پکا ہوا کھانا اور اشیائے ضروریہ بھی تقسیم کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میر سید انور شاہ سمیت دیگر بزرگان کے مزارات کو کھوالنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں پیٹیشن دائر

واضح رہے یہ پاکستان کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن ہے جس میں سیلاب متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس کے مطابق ہم اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن سرانجام دے رہے ہیں جو ابھی تک کسی ادارے نے نہیں دیا، بیشتر علاقوں میں جہاں کوئی نہیں پہنچ رہا وہاں ہمارے رضاکار کشتیوں کے ذریعے پہنچ کر متاثرین سیلاب کی مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی تک امدادی سلسلہ جاری رکھیں گے۔

6:23 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top