میر سید انور شاہ سمیت دیگر بزرگان کے مزارات کو کھوالنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں پیٹیشن دائر

25 اگست, 2022 10:49

شیعیت نیوز: سید میر انور شاہ، میر سید عاقل بابا، مست بابا اور سید خلیل بابا زیارات کو زائرین کیلئے کھولنے اور تعمیر کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں پیٹیشن دائر کردی گئی ہے۔کیس کی سنوائی 31 اگست 2022 کو ہوگی، اس کیس کے پیٹیشنر سید محمد ہیں، جنہوں نے پاراچنار میں تھری جی فور جی سروس کی بحالی کیلئے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مرجع عالی قدر آیت اللہ سیستانی دام ظلہ العالی نےخمس کی سہمات پاکستانی سیلاب متاثرین پر خرچ کرنے کی اجازت دےدی

واضح رہے کہ بادشاہ سید میر انور کی زیارت کو ان کے عقیدت مندوں کیلئے کھولنے کی اجازت نہیں دی جارہی، جس کی وجہ سے ان کے لاکھوں عقیدت مندوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ حکومتی اعلانات اور وعدوں کے باوجود ان کا مزار تاحال زائرین کیلئے بند ہے۔

5:54 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top