مرجع عالی قدر آیت اللہ سیستانی دام ظلہ العالی نےخمس کی سہمات پاکستانی سیلاب متاثرین پر خرچ کرنے کی اجازت دےدی

24 اگست, 2022 13:15

شیعیت نیوز: مرجع عالی قدر آیت اللہ سیستانی دام ظلہ العالی نےخمس کی سہمات پاکستانی سیلاب متاثرین پر خرچ کرنے کی اجازت دےدی ہے۔

پاکستان کے سیلاب زدگان مومنین و مومنات کے لیے آیت اللہ العظمی سيد علی حسینی سیستانی حفظہ اللہ نے دو تہائی 2/3 سہم امام علیہ السلام خرچ کرنے کی اجازت دی ہے ۔

یہ اجازت عمومی ہے یعنی جس کے پاس بھی سہم امام علیہ السلام موجود ہے وہ ان مومنین پر دو تہائی خرچ سکتا ہے۔نیز آیت اللہ العظمی سیستانی نے سہم سادات کو سید فقراء کے درمیان خرچ کرنے کی اجازت پہلے سے دی ہوئی ہے۔ لہذا اگر آپ سیلاب زدگان میں متاثر سادات گھرانوں تک رسائی رکھتے ہیں تو انہیں مکمل سہم سادات دیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کربلا کا پیغام عام کرنے میں امام زین العابدین علیہ السلام کا کردار | یوم شہادت پر خصوصی تحریر

قبل ازاں مرجع جہاں تشیع سے استفتاء کیا گیا کہ پاکستان کی دو ریاستوں سندھ اور پنجاب میں حالیہ سیلاب اور بہت سے مومنین کے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ان میں سے بہت سے لوگ خوراک اور رہائش جیسی بنیادی امداد فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ سهم امام کے مالکان کو اپنے سهم سے ضروری رقم دینے کی اجازت دیں۔

استفتاء کے جواب میں مرجع عالی قدر نے فرمایاکہ اس ناخوشگوار واقعے کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی اور ان کی حالت زار کے ازالے کے لیے دعا کرتے ہوئے، پاکستان کے مومن بھائیوں اور بہنوں کو سهم امام حصے کا دو تہائی 2/3 حصہ ادا کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تاکہ زخم دیده کی ضروری ضروریات پوری ہو سکیں. ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ سب کے لیے کامیابیاں عطا فرمائے۔

3:12 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top