امریکہ کی جنگ پسندی جاری، یوکرین کے لئے سب سے بڑا فوجی پیکج

24 اگست, 2022 11:24

شیعیت نیوز: امریکہ کے اعلی حکام نے کہا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ روس کے خلاف جنگ کے لیے امریکہ بدھ کے روز یوکرین کے لئے3 ارب ڈالرز کی نئی فوجی پیکج دینے کا اعلان کرے گا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 3 ارب ڈالرز کی امداد 6 ماہ کی جنگ میں یوکرین کے لئے اب تک کا سب سے بڑا فوجی پیکیج ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے فوجی پیکج کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ فوجی امداد ہتھیاروں کے حصول، تربیت اور دیگر امور کے لیے استعمال کی جا سکے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک یوکرین کو 10.6 ارب ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔

روس نے کئی بار کہا ہے کہ یوکرین کیلئے یورپی ہتھیار اور امداد صرف اور صرف جنگ کے طول پکڑنے کا باعث بن رہے ہیں اور اس کے خطرناک نتائج بر آمد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کی ڈرون مشق کے پہلے دن میں فضائی، بری اور بحری سرحدوں کی شناخت

دوسری جانب روسی حملوں کے خوف سے یوکرین کے صدر نے روس سے آزادی کی سالگرہ کی تقریباب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق روسی صحافی داریا دوگنیا کے قتل کے بارے میں روس اور یوکرین کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات سے پیدا ہونے والی کشیدگی میں شدت کے بعد کیف حکومت نے ملک کے یوم آزادی کی تقریبات ملتوی کردی ہیں۔

یوکرین کا دعوی ہے کہ روس نے یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر زاپوریژیا کے قریب واقع کئی شہروں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی اس سے پہلے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر شدید ترین روسی حملوں کی بابت خبردار کرچکے ہیں۔

روس سے یوکرین کی آزادی کی سالگرہ بدھ چوبیس اگست کو منائی جائے گی۔

4:05 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔