عراق

کربلا: مزار امام علی ؑکے چشمہ میں پہاڑ کا ایک حصہ گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب گئے

شیعیت نیوز: عراق کی سول ڈیفنس آرگنائزیشن نے کربلا معلی کے قریب زیارت گاہ قطارہ امام علی یا چشمہ امام علی میں مٹی کے ٹیلے کے گرنے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ ملبے تلے متعدد زائرین کے ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی شہری دفاع کی تنظیم نے کربلا معلی کے قریب امام علی علیہ السلام کے چشمہ میں مٹی کے ٹیلے کے گرنے کا کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ ملبے تلے متعدد زائرین کے ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو کے لیے بغداد، نجف، کربلا اور بابول صوبوں سے 20 ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کی گئی ہیں۔

عراقی وزارت صحت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ قطارہ یا چشمہ امام علی ع زیارت گاہ میں پیش آنے والے سانحے میں اب تک سات زائرین جاں بحق ہوگئے حادثہ زمین کھسکنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے جوہری معاہدے کا لبنان کے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، شیخ نعیم قاسم

دوسری جانب العباس کمبیٹ بٹالین نے مذکورہ علاقے میں امدادی ٹیموں کی مدد کے لیے اپنی انجینئرنگ ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے کوآرڈینیٹر ’’معز سلام‘‘ نے بتایا کہ ملبے تلے 6 افراد دبے ہوئے ہیں جن میں 2 بچے، 2 خواتین اور 2 خادم شامل ہیں اور ریسکیو ٹیموں کو ان کی آوازیں اب بھی سنائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ قطرے امام علی (ع) یا امام علی علیہ السلام کا چشمہ کربلا سے کربلا سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور اس شہر کی سڑک کے شمال میں عین الطمر کی طرف ایک زیارت گاہ ہے۔ لوگوں کے عقیدے کے مطابق یہ مزار وہی چشمہ ہے جسے امام علی علیہ السلام نے جنگ صفین کے راستے اپنے معجزے سے جاری کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button