اہم ترین خبریںلبنان

ایران کے جوہری معاہدے کا لبنان کے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: حز‌ب‌ الله لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے سید حسن نصراللہ کی گذشتہ روز کی گئی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاہدے کا لبنان کی سمندری حد بندیوں کے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

لبنان کی مقاومتی تحریک حز‌ب‌ الله کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نےاپنے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایران کے جوہری معاہدے اور لبنانی سمندری حد بندیوں کے مذاکرات میں کسی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔

حز‌ب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کا بیان کردہ موقف، سیاست کی سمت کا تعین کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امام حسینؑ کی شان میں گستاخی، اہل سنت محبان اہل بیتؑ نے گستاخ مولوی کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

شیخ نعیم قاسم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری معاہدے کی کامیابی یا ناکامی اور امریکہ و اسرائیل پر دباو ڈالنے کے لئے وقت گزارنا جبکہ لبنان کی سمندری حد بندی کے معاملے پر مذکورہ طاقتوں کا ہاتھ اٹھا لینا اور تیل اور گیس کے اخراج کے لئے ڈرلنگ جیسے واقعات کا آپس میں کوئی ربط نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز حزب‌الله لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصرالله نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کے جوہری معاہدوں اور لبنان کی سمندری حد بندی کے معاملے میں کوئی تعلق نہیں۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہمارا ایرانی جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سمندری سرحدی تنازعہ، کاریش گیس فیلڈ، تیل، گیس اور لبنانی حقوق کے معاملے کا ایرانی جوہری معاہدے سے کوئی تعلق نہیں، چاہے اس معاہدے پر دستخط ہوں یا نہ ہوں۔

انہوں نے گذشتہ روز اپنی تقریر میں کہا کہ اگر امریکی ثالث آئے اور لبنانی حکومت کا مطالبہ پورا کر دے تو ہم بھی امن کی طرف بڑھیں گے۔ لیکن اگر اس نے لبنانی حکومت کے مطالبات پر عمل نہیں کیا تو ہم بھی کشیدگی (صیہونی حکومت کے ساتھ تصادم) کی طرف بڑھیں گے۔ ہماری نظریں کاریش گیس فیلڈ، لبنان کی سرحدوں اور امریکی ثالث پر ہونی چاہئیں، جو ابھی تک وقت ضائع کر رہا ہے اور دوسری جانب وقت بھی ہاتھ سے نکل رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button