اہم ترین خبریںپاکستان

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے

البتہ ڈبل فیس کیساتھ داخلہ فارم 25 ستمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

شیعیت نیوزـ :  وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام ضمنی امتحانات 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات، تجوید و قرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 ستمبر ہے۔ البتہ ڈبل فیس کیساتھ داخلہ فارم 25 ستمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تونسہ، پاکستان میڈیکس اور ماویٰ کا سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ جاری

ناظم امتحانات کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے منسلک مدارس کے طلبا و طالبات ہی امتحانات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ درجہ عامہ (میٹرک) کے پرائیویٹ امیدواروں کو ملحقہ مدرسہ سے دینی تعلیم حاصل کرنے اور نصاب پر عبور حاصل ہونے کا تصدیق نامہ پیش کرنا ہوگا۔ داخلہ فارم وفاق المدارس کے مرکزی دفتر جامعة المنتظر لاہور یا وفاق المدارس کی ویب سائٹ www.wmshia.com سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button