یوکرین کی جنگ کی بنا پر سب کی توجہ بھوک مری کے مسئلے سے ہٹ گئی ، پوپ فرانسیس

16 اگست, 2022 11:14

شیعیت نیوز: پوپ فرانسیس ںے بھوک مری سے نمٹنے کے لئے افریقی علاقوں پر خاصطور سے ہنگامی طور پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسیس نے اپنی ہفتے وار تقریر میں کہا ہے کہ جنگ یوکرین بھوک مری کے مسئلے سے توجہ ہٹنے کا باعث بنی ہے جس کی بنا پر مالی ادارے بھی توجہ دینے سے دور ہو گئے ہیں جبکہ بھوک مری کے خلاف مہم، تعلیم، حفظان صحت یہ ایسے اہداف ہیں کہ جن پر خاص طور سے توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ افریقی علاقوں کے عوام جو اب تک دشوار ترین حالات سے دوچار رہے ہیں، اس وقت قحط و خشک سالی اور بھوک مری جیسے حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

افریقی ملکوں کو سن انیس سو اکیاسی سے بدترین خشکسالی اور قحط و بھوک مری کا سامنا ہے اور گذشتہ برسوں کے دوران بارش کے فقدان کی بنا پر ان ملکوں میں پانی کی قلت پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان ممالک میں زراعت و کھیتی باڑی کا سلسلہ تباہ ہو چکا ہے۔ جبکہ صومالیہ، ایتھوپیا اور کینیا جیسے افریقی ملکوں میں قحط و خشک سالی کے ساتھ ساتھ جنگ یوکرین اور زیادہ مسائل و مشکلات پیدا ہونے کا باعث بنی ہے اور ان ملکوں کے کسان جو اب تک گندم پیدا کرتے رہے ہیں، اب بیرونی امداد سے لو لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین تائیوان معاملہ ہوا مزید خراب، چین نے سات تائیوانی شخصیات پر پابندیاں عائد کردیں

دوسری جانب یورپی یونین کے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یورپی یونین نے جون کے مہینے میں اس سے قبل کے مہینے کے مقابلے میں روس سے تیل اور آئل مصنوعات زیادہ مقدار میں درآمد کی ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مرکز سے جاری ہونے والے اعداد و شمار سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یورپی یونین کے رکن ملکوں نے جون کے مہینے میں لگ بھگ سات اعشاریہ تین ملین ٹن روسی تیل درآمد کیا ہے جس میں مئی کے مہینے کے مقابلے میں صفر اعشاریہ چار فیصد اضافے کا پتہ چلتا ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق روسی آئل مصنوعات کی درآمدات بھی جون کے مہینے میں نو اعشاریہ سات فیصد اضافے کے ساتھ دو اعشاریہ چھے پانچ ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

روسی تیل اور آئل مصنوعات کی درآمدات میں یہ اضافہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ یورپی یونین نے دو ہزار تئیس سے روسی تیل کا بائیکاٹ کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

11:35 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top