امریکی سابق صدر ٹرمپ کے گھر کی تلاشی خانہ جنگی کی شروعات

12 اگست, 2022 07:50

شیعیت نیوز: ایف بی آئی کی جانب سے مار-ا-لاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی لی جانے والی حویلی اور گھر کی  تلاشی نے ان کے حامیوں اور امریکہ میں دائیں بازو کو غصہ دلایا ہے جس کے بعد وہ احتجاج کر رہے ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایف بی آئی کی جانب سے مارالاگو میں امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی گھر کی تلاشی میں کے ان کے حامیوں اور دائیں بازو نے پرتشدد انداز میں خانہ جنگی کی دھمکیاں دی ہیں۔

نیویارک ٹائمز اخبار نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ 6 سالوں میں جب بھی قانون نافذ کرنے والے افسران نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تفتیش کا ارادہ کیا ،ان کے حامیوں نے ان افسران پر شدید حملے کیے اور انہیں کمزور کرنے کی کوشش کی۔

لیکن اس تجزیے کے مطابق اس بار ایف بی آئی کی تحقیقات پر ٹرمپ کے حامیوں کا ردعمل معمول کے غصے اور بیزاری سے آگے بڑھ گیا ہے۔

ٹرمپ کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد حتیٰ کہ میڈیا میں ان کے کچھ حامیوں یا ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں نے بھی ایف بی آئی کے اقدامات کی مخالفت کا اظہار کرنے کے لیے تشدد کی زبان اختیار کر لی ہے۔

مثال کے طور امریکی قدامت پسند تجزیہ کار پراسٹیون کراؤڈر جن کے ٹوئٹر سوشل نیٹ ورک پر تقریباً 20 لاکھ فالوورز ہیں، نے ایف بی آئی کی تحقیقات کی خبر شائع ہونے کے چند گھنٹوں بعد اپنے صفحہ پر لکھا کہ ’’کل جنگ ہے، ٹھیک سے سونا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : ہم سے یوکرین نہیں، نیٹو لڑ رہے ہیں، سرگئی کری ینکوف

دوسری جانب امریکی ریاست انڈیانا کے ایک مکان میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے مکان تو پوری طرح تباہ ہوا ہی ساتھ ساتھ آس پاس کے تقریباً 40 مکانات کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے۔

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر ایونسویل کے ایک گھر میں زوردار دھماکے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہونے والے دھماکے سے 40 گھروں کو نقصان پہنچا۔

دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا، اس حوالے سے متعلقہ حکام کی تحقیقات جاری ہیں۔

اسی علاقے میں 5 سال پہلے جون 2017 کے دوران بھی ایک گھر میں دھماکا ہوا تھا جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

11:00 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top