اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کا جواب دیا جائے گا، حماس کا اعلان

شیعیت نیوز: حماس نے ایک بار پھر اپنے مزاحمتی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام نابلس میں کیے گئے قتل عام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں تاکہ قابض اسرائیلی ریاست کو اس کے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

حماس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے’ ہمارے ہیرو کمانڈروں اور عام فلسطینیوں کا خون راائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ بلکہ شہدا کا خون ہماری اندر انقلاب کی تڑپ کو مزید بڑھائے گا۔ شہیدوں کا یہ خون قابض اسرائیل کو ہر وقت اور ہر جگہ پریشان کرتا رہے گا۔

حماس نے جاری کیے گئے اپنے اس بیان میں شہید ہونے والے فلسطینوں کو نابلس کے ہیروز قرار دیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے بہادرانہ انداز میں شہادت قبول کی ۔

خیال رہے نابلس میں دو فلسطینی مجاہدین اور ایک بچہ اسرائیلی قابض فوج کے وحشیانہ ریڈ کے دوران منگل کی صبح شہید ہوئے ہیں۔ان کے علاوہ درجنوں فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ بیت المقدس کے دو فلسطینی شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد

ادھر صیہونی حکومت کے سیکیورٹی حلقوں میں تیسری تحریک انتفاضہ شروع ہونے کے بارے میں تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ غاصب اسرائیل کے سیکورٹی حکام نے تل ابیب میں سیاسی خلفشار اور فلسطینیوں کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

عربی اکیس نامی ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کی مزاحمت اور صیہونی حکومت کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک زور پکڑ رہی ہے جس پر غاصب اسرائیلیوں کو سخت تشویش لاحق ہے۔ غاصب اسرائیلی حکام تل ابیب میں سیاسی ابتری اور ریاستی اداروں کے عدم استحکام سے سخت پریشان ہیں۔

عربی اکیس کے مطابق صیہونی حکام کو یہ یقین ہے کہ اس خلفشار کا فائدہ حماس جیسی فلسطینی مزاحمتی تحریکیں اور بی ڈی ایس جیسی بین الاقوامی تحریکیں اٹھا سکتی ہیں جس کے نتیجے میں تیسری انتفاضہ کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button