اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

میر علی میں فوجی قافلے پر تکفیری طالبان دہشت گردوں کا حملہ،4 فوجی جوان شہید

(آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور خرم شامل ہیں۔

شیعیت نیوز: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور خرم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیرپور میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا سبیل امام حسینؑ پر حملہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسی خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button