اہم ترین خبریںپاکستان

خیرپور میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا سبیل امام حسینؑ پر حملہ

ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے پولیس اور مقامی انتظامیہ کی آشیر باد سے آج لقمان میں ریلی نکالی جس کے شرکاء نے امروٹی مسجد کے نزدیک لگی سبیل امام حسینؑ پر حملہ کردیا

شیعیت نیوز: خیرپور میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کاسبیل امام حسینؑ پر حملہ، متعدد عزادار زخمی، حالات کشیدہ ، متعصب پولیس انتظامیہ کی جانب سے شیلنگ کا سلسلہ تاحال جاری ۔قانون نافذ کرنے والے اداروںکی جانب سے جانبداری کا مظاہرہ، کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کی پشت پناہی میں مصروف۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور لقمان میں کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی یاد میں پیاسوں کیلئے لگائی گئی سبیل پر حملہ کردیا۔ پتھراؤ اور شیلنگ کے نتیجے میں متعددعزادار زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حالات کا تقاضا ہے کہ ایک اور عاشورہ برپا کرنے کیلئے آمادہ رہا جائے،علامہ ساجد علی نقوی

ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے پولیس اور مقامی انتظامیہ کی آشیر باد سے آج لقمان میں ریلی نکالی جس کے شرکاء نے امروٹی مسجد کے نزدیک لگی سبیل امام حسینؑ پر حملہ کردیا ، دہشت گردوں نے شدید پتھراؤ کرکے متعدد عزاداروں کو زخمی کیا اور پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹا عزاداروں پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کردی۔

واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے، تکفیری دہشت گردوں نے سبیل پر لگے اہل بیت اطہارؑ کے پاکیزہ ناموں کو بھی پتھراؤ کرکےپھاڑ دیا ہے۔ اس واقعہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسداقبال زیدی نے سخت مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے تکفیری دہشت گردوں اور ان کے پشت پناہ مقامی ایس ایچ او اور پولیس انتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button