آج امت مسلمہ کو سامراجی طاقتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسوہ حسینی کو اپنانا ہوگا،علامہ حسن ظفر نقوی

08 اگست, 2022 23:20

شیعیت نیوز: امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں عشرہ محرم الحرام کی نویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب ملت جعفریہ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو سامراجی طاقتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسوہ حسینی کو اپنانا ہوگا، ظلم و جبر کے مقابلے پر ڈٹ جانا ہی حسینیت کا پیغام ہے، فرزند رسولؑ اور آپ کے انصار نے قلت میں ہونے کے باوجود بہادری اور شجاعت کی جو داستان رقم کی آج ساری انسانیت انہیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں شب عاشور کےموقع پر 250 سے زائد ماتمی جلوس جاری

علامہ حسن ظفر نقوی کا مزید کہنا تھا ہمیں گزشتہ حکومت کی جانب سے زائرین کی پالیسی پر شدید تحفظات ہیں، اس سلسلے میں عتبات عالیہ جانے والے زائرین کے لئے پالیسی کو پیش کردہ تجاویز و آراء کی روشنی میں ازسر نو مرتب کیا جائے تاکہ اس حوالے سے پائے جانے والے اضطراب کا خاتمہ ہوسکے۔

12:44 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top