پاراچنار میں شب عاشور کےموقع پر 250 سے زائد ماتمی جلوس جاری

08 اگست, 2022 23:26

شیعیت نیوز:  پاراچنار میں شب عاشور کے موقع پر دو سو پچاس سے زائد امام بارگاہوں ميں ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے مرکزی جلوس بھی برآمد ہوگيا ہے۔

محرم الحرام کے دوران ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا عزاداری کا جلوس نکالا جاتا ہے، جس میں لاکھوں عزادار شریک ہوتے ہیں اور امام عالی مقام اور ان کے وفا دار رفقا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امام حسینؑ نے حق اور سچ کیلئے جان کی قربانیاں دینے کا راستہ بتایا ، آصف زرداری

جلوسوں کی سیکورٹی سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، عزاداروں کیلئے نذر و نیاز کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جگہ جگہ شربت، چائے، پانی اور یخنی کی سبیلوں کیساتھ خصوصی طور پر لنگروں میں بریانی، کرمی چاول اور حلیم بھی تیار کی جارہی ہے۔

2:12 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top