اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

امام حسینؑ نے حق اور سچ کیلئے جان کی قربانیاں دینے کا راستہ بتایا ، آصف زرداری

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ان عناصر کی مزاحمت کرتی رہے گی جو اپنی سوچ کو طاقت کے بل بوطے عوام پر مسلط کرنے کیلئے مذہب کا نام استعمال کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز: سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسولؑ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں کی اسلام کی بقاء کیلئے اپنی جان کی قربانیاں دے کر حق و صداقت کا علم سربلند کیا تھا، آج کی دنیا میں بسنے والی تمام قومیں حضرت امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرکے یزید سے نفرت کا اظہار کر رہی ہیں۔ سابق صدر مملکت نے کہا کہ مولائے کائنات امام حسینؑ نے حق اور سچ کیلئے جان کی قربانیاں دینے کا راستہ بتایا جبکہ آپ کی ہمشیرہ حضرت بی بی زینب علیہ السلام نے صبر اور برداشت کے ذریں اصول قائم کئے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ لاپتہ افراد کیلئے آواز بلند کرنا جرم بن گیا، مرکزی جلوس کراچی میں تقریر کرنیوالے نوجوان کی گرفتاری کی کوشش

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت حسینیت پر یقین رکھتی ہے جس نے خالی ہاتھ وقت کی یزیدیت کا صبر اور برداشت سے مقابلہ کیا اور وقت کے یزیدوں کو شکست دی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن شہادت ہماری منزل ہے کے اصول پر ثابت قدم ہیں اور صبر اور برداشت کے نظریہ پر عمل پیرا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ان عناصر کی مزاحمت کرتی رہے گی جو اپنی سوچ کو طاقت کے بل بوطے عوام پر مسلط کرنے کیلئے مذہب کا نام استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button