دہشت گردی کے خلاف مہم میں روس کا کردار بنیادی ہے، چین

07 اگست, 2022 06:52

شیعیت نیوز: چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ عالمی برادری کی دہشت گردی کے خلاف مہم میں روس، بھرپور اور فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

چین کی ترجمان وزارت خارجہ چون ینگ نے ایک پریس کانفرنس میں روس کو دہشت گردی کا حامی ملک متعارف کرائے جانے کے بارے میں امریکی سینیٹ کی درخواست پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس، دہشت گردی کے خلاف مہم میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے اور امریکہ کی جانب سے لگائے جانے والے الزام سے اس کا یہ کردار متاثر نہیں ہو سکتا۔

چین کی ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ امریکہ کسی بھی ملک پر کوئی بھی بے بنیاد اور جھوٹا الزام لگا سکتا ہے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنا امریکہ کی عادت بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ ستائیس جولائی کو امریکی سینیٹ نے ایک قرارداد پاس کر کے اپنے ملک کی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ روس کو باضابطہ طور پر دہشت گردی کے حامی ممالک کی فہرست میں شامل کرے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری غزہ کی پٹی پر غدار صیہونی جارحیت کا نوٹس لے، اسماعیل ھنیہ

دوسری جانب جنوبی کوریا تائیوان کے مسئلے میں امریکی موقف کی مخالفت کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پن میں مشرقی ایشیا کے اجلاس میں کہا ہے کہ سیؤل، واحد چین کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے اور اسے تائیوان میں کشیدگی پر گہری تشویش لاحق ہے۔

پارک جین نے کہا کہ یہ کشیدگی پورے علاقے میں عدم استحکام کا باعث بنے گی ۔

بیجنگ، تائیوان کو چین کا اٹوٹ حصہ سمجھتا ہے اسی لئے اس نے امریکی ایوان نمائنگان کی اسپیکر کے دورہ تائیوان پر سخت احتجاج کیا ہے۔

چین نے اسی لئے تائیوان کے قریب سب سے بڑی تاریخی فوجی مشقیں بھی انجام دیں۔

امریکی کانگریس کی اسپیکرنینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ ایران، عراق، شام، الجزائر، قزاقستان اور ازبکستان نے تائیوان کے مسئلے میں چینی موقف کی کھلی حمایت کا اعلان کیا ۔

4:26 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top