مقبوضہ فلسطین

عالمی برادری غزہ کی پٹی پر غدار صیہونی جارحیت کا نوٹس لے، اسماعیل ھنیہ

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی پر غدار صیہونی جارحیت کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس میں کمانڈر تیسیر جعبری المعروف ابو محمود سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

تحریک کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی غاصب اس جرم اور اس کی جارحیت کے اثرات کا ذمہ دار ہے جواس نے ہماری قوم پر مسلط کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم کمانڈر الجعبری اور صالح شہداء کا سوگ مناتے ہیں، ہم اپنے لوگوں کے خلاف غدار صیہونی جارحیت کو روکنے پر زور دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ معاملات تمام سمتوں کے لیے کھلے ہیں۔

تحریک کے سربراہ سے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر بہت سے رابطے ہوئے تاکہ اس غیر منصفانہ جارحیت سے کیسے نمٹا جائے۔

ان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے سب پر واضح کیا کہ وہ اس جرم کی مذمت کریں اور صہیونی دشمن کو اس کے اثرات اور نتائج کا ذمہ دار ٹھہرائیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی دشمن کو غزہ پرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، فلسطینی مزاحمتی اتحاد

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسلامی جہاد کے کمانڈر تیسیر جعبری کی شہادت پر جمعہ کے روز یوم سوگ منایا ہے۔ اسلامی جہاد کے مسلح ونگ کے کمانڈر غزہ پر اسرائیلی  طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔

حماس تحریک نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو اس جابرانہ جارحیت کے مضمرات کا سامنا کرنا ہوگا۔

حماس کے ترجمان  فوزی برہوم نے کہا کہ قابض اسرائیلی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی پر جنگی کارروائی کی ہے، یہ اسرائیل کا فلسطینی عوام کے خلاف ایک نیا جرم ہے اور اسے اس جرم کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

فوزی برہوم نے زور دے کر کہا کہ فلسطینییوں کے تمام مزاحمتی گروپ باہم متحد ہیں اور ہم اس لڑائی میں خاموش نہیں رہیں گے۔

حماس ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جرائم ہم فلسطینیوں کے جذبہ مزاحمت کو اور مضبوط کریں گے۔ فلسطینی زیادہ قوت اور عزم کے ساتھ  سرزمین فلسطین اور فلسطینی حقوق کے لیے آزادی کے حصول تک لڑتے رہیں گے۔

اسرائیل کی طرف سے جمعہ کے روز غزہ کے مختلف علاقوں میں حملوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ اس بمباری کے نتیجے میں ایک پانچ سالہ فلسطین بچے اور اسلامی جہاد کے کمانڈر تیسیر الجعبری سمیت متعدد شہید اور 65 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button