اہم ترین خبریںلبنان

جنگ چھڑ سکتی ہے، مگر اسرائیل کو گیس نکالنے کی اجازت نہیں، سید مقاومت

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید مقاومت  نے ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ یہ تنظیم اس کے ہر سیناریو کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

فارس نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے محرم کی مجلس سے لبنانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندری سرحدوں کے تعین کے لئے نہ تو ہم صیہونی حکومت سے مذاکرات کر رہے ہیں اور نہ ہم نے کسی کو اپنی جانب سے اس بات پر مامور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام لبنانی حکومت کے ذریعے انجام پانا چاہئے اور حکومتِ لبنان اس سلسلے میں جو بھی اقدام کرے گی ہم اُسے مسترد نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کی متعصب پولیس انتظامیہ کی جانب سےجلوسِ ذوالجناح نکالنے پر 7عزاداروں پر مقدمہ درج

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سمندری حدود کے تعین کے لئے ہونے والے مذاکرات ہمارے آئندہ کے اقدام کی نوعیت کو طے کریں گے اور صیہونی حکومت کے ساتھ مزاحمتی محاذ کے رویے کا دارومدار بیروت اور تل ابیب کے مابین بالواسطہ مذاکرات کے نتیجے پر ہے۔

سید مقاومت نے کہا کہ کاریش گیس اینڈ آئل فیلڈ کے علاقے میں اسرائیلی کشتیوں کے غیر قانونی داخلے کا ہم نے جائزہ لیا ہے اور پچاس فیصد اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ یہ معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے جبکہ پچاس فیصد جنگ کا بھی امکان موجود ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ اس سے قبل کاریش فیلڈ میں صیہونی حکومت کے ساتھ لبنان کے اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے واضح کر چکے ہیں کہ حزب اللہ (معاملات کے حل سے قبل) اس خطے میں صیہونی حکومت کو تیل نکالنے کی اجازت نہیں دے گی چاہے اس کے باعث جنگ ہی کیوں نہ چھڑ جائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button