پنجاب کی متعصب پولیس انتظامیہ کی جانب سےجلوسِ ذوالجناح نکالنے پر 7عزاداروں پر مقدمہ درج

04 اگست, 2022 12:58

شیعیت نیوز: پنجاب کی متعصب پولیس انتظامیہ عزاداری امام حسینؑ کے خلاف اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی ۔ خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں مجلس عزاء کے دوران جلوس ذوالجناح نکالنے پر پولیس کی مدعیت میں 7 افراد پر نامزد جبکہ 13 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دوران مجلس جلوس ذوالجناح نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا جبکہ منتظمین کے مطابق مجلس عزا کے اختتام پر ماتمداری کے لیے شبیہ ذوالجناح حضرت امام حسین علیہ السلام برآمد کرائی گئی جبکہ پولیس نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے بنیاد مقدمہ درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس عزاء کے دروازے ہر آنے والے کیلئےکھلے ہیں، یہ امام حسینؑ کا فرش انسانیت کی درسگاہ ہے،علامہ شہنشاہ نقوی

منتظمین کا کہنا تھا کہ ان مقدمات سے ہمیں عزاداری کوئی نہیں روک سکتا۔ عزاداری سید الشہداء ہماری زندگی ہے اس سے پیچھے ہٹنا موت سے بھی بدتر ہے۔

 

11:53 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔