مشرق وسطی

مصر کی تاریخ میں پہلی بار؛ روسی کمپنی مصر کے لئے ایٹمی پاور پلانٹ لگائے گی

شیعیت نیوز: روسی جوہری توانائی کی کمپنی روس ایٹم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایلکسی لیاخشوف نے مصر کے وزیر بجلی و توانائی محمد شاکر سے ملاقات کے دوران کہا کہ پہلا ایٹمی پاور پلانٹ قاہرہ کو ٹیکنالوجی، صنعت اور تعلیم کے میدان میں ترقی اور تبدیلی کی ایک نئی سطح تک حصول کا موقع فراہم کرے گا۔

لیاخشوف نے مزید کہا کہ پہلے ایٹمی پاور پلانٹ کی تعمیر شروع ہونے کا مطلب یہ ہے کہ مصر عالمی سطح پر جوہری ممالک کے کلب میں شامل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں نئی یہودی آباد کاری پریورپی یونین کا اظہار تشویش

روس ایٹم پروجیکٹ VVR-1200 کے تحت مصر میں توانائی کے جدید ترین پلانٹس کی تعمیر شروع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ایٹمی پاور پلانٹ کی تعمیر اسوان ڈیم کی تعمیر کے بعد مصر اور روس کی سب سے بڑی شراکت داری ہوگی جبکہ آدھی صدی سے بھی زیادہ عرصہ ہوچکا کہ جوہری توانائی مصر کے عوام کے لئے ایک خواب تھا اور آج روس ایٹم کو یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے کہ اس خواب کو حقیقت میں بدل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی وزارت انصاف کی یہودی ایجنسی سوخنوت کی روسی شاخ ختم کرنے کی درخواست

قابل ذکر ہے کہ الضبعہ پاور پلانٹ مصر کا پہلا جوہری پاور پلانٹ اور بر اعظم افریقہ میں روس ایٹم کا پہلا بڑا منصوبہ شمار ہوتا ہے۔

دوسری جانب سے مصر کے بجلی و قابل تجدید توانائی کے وزیر محمد شاکر نے بھی کہا کہ ہمارا ملک تاریخ میں پہلی مرتبہ جوہری پاور پلانٹ کا مالک بنے گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button