اہم ترین خبریںلبنان
حزب اللہ لبنان طوفان الاقصی آپریشن کا مرکزی نقطہ، سیدحسن نصر اللہ

شیعیت نیوز:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے جنوبی لبنان کے ضاحیہ علاقے میں ایک مجلس عزا سے خطاب میں کہا کہ ہم اس وقت طوفان الاقصیٰ آپریشن کا مرکزی نقطہ بنے ہوئے ہیں۔
اور اس راہ میں ہم تقریبا روزانہ اپنے شہیدوں اور زخمیوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ پر صیہونی جارحیت جاری، 10 ہزار فلسطینی گرفتار
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے گزشتہ برس کے عاشورائی عزم و حوصلے کے ساتھ غزہ کی حمایت کے میدان میں قدم رکھا ہے۔
گزشتہ ہجری سال کے دوران اللہ کا فضل و کرم تھا کہ اُس نے اس راہ کے متوالوں کی رہنمائی کی اور انہوں نے غزہ کی حمایت میں قدم آگے بڑھایا۔